فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جبالیا کے مقام پر گذشتہ روز جہادی تربیت کے دوران ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک کارکن کے جام شہادت نوش کرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ سوموار کی شام شمالی غزہ میں جبالیا کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب مجاھدین ایک تربیت مشق کررہے تھے۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوموار کے روز تربیت مشق کے دوران تنظیم کا ایک کارکن شہید ہوگیا۔ شہید ہونے والے مجاھد کی شناخت احمد عطیہ منصور ابو الحسینی کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 30 سال ہے اور آبائی تعلق شمالی غزہ کے جبالیا کے علاقے سے ہے۔
القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ ابو الحسینی کی شہادت ایک دستی بم کے غلط طریقے سے کھولنے سے ہونے والے دھماکے سے ہوئی۔ القسام بریگیڈ نے افسوسناک واقعے میں کارکن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے لیے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔