اسرائیل کی جانب سے سات اکتوبر کو غزہ پر حملوں کے بعد پیدا ہونےوالی صورت حال کے تناظر میں نوجوان امریکی خواتین ناصرف اسلام قبول کر رہیہیں بلکہ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پیغامات کی صورت میں تبدیلیمذہب اعلان بھی کر رہی ہیں۔
برطانوی اخبار ڈیلی آن لائن کی خبر کے مطابق حال ہی میں مذہبتبدیل کرنے والی ان نوجوان مغربی خواتین کا کہنا ہے کہ حماس کے حملے پراسرائیل کا ردعمل ان کے قبول اسلام کے فیصلے کا محرک بنا۔
حماس نے ’طوفان الاقصی آپریشن‘ میں اسرائیل کو نشانہ بنایاتھا جس کے جواب میں اسرائیل نے طاقت کا بے دریغ استعمال شروع کیا جو اب بھیجاری ہے۔
اخبار نے نوجوان خواتین کو حوالے سے کہا کہ انہیں اسرائیل کیغزہ پر جنگ کے بعد سے اسلام قبول کرنے کی ترغیب ملی ہے اور وہ ٹک ٹاک پراپنی مذہبی بیداری کا اظہار کر رہی ہیں۔
اپنے تبدیلی مذہب کے سفر کو شیئر کرنے والوں میں الیکس نامی ایک خاتون بھی شامل ہیں، جنہوں نے حال ہی میں قرآن کا ایک نسخہ خریدا ہے۔
https://www.tiktok.com/@localstreetcat92/video/7303322263716269358?is_from_webapp=1&sender_device=pc&web_id=7303488073664316935
الیکس، نے اپنے بالوں کو ڈھانپنا شروع کر دیا ہے اور کہتی ہیںکہ سات اکتوبر کی کارروائی اور غزہ پر اسرائیل کے جوابی حملوں کے بعد وہ فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں بھی شریک ہوئی تھیں۔
اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر الیکس نے اسرائیلی حملے کی مذمت میںایک ویڈیو بھی پوسٹ کر رکھی جس کے ساتھ لکھا کہ ’انہوں نے تمام مواصلات کوبند کر دیا ہے اور ان پر ہوا، زمین اور آسمان سے حملہ کر رہے ہیں۔‘
اب وہ ویڈیوز میں حجاب کرتی ہیں اور اپنی ویڈیوز پر آنے والے مثبت و منفی تبصروں کا جواب دیتی ہیں۔
الیکس کو مذہب تبدیل کرنے کی ترغیب میگن رائس نامی اکاؤنٹ کی ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھنے کے بعد ملی۔
میگن رائس کو پہلی بار قرآن مجید کھولنے سے لے کر کلمہ پڑھنے تک تین ہفتے لگے۔اخبار ڈیلی آن لائن کے مطابق یہ سب 20 اکتوبر کو شروع ہوا، جب سیاہ فام امریکی خاتون رائس نے ٹک ٹاک پر اعلان کیا کہ وہ پہلی بار مقدس کتاب پڑھ رہی ہیں۔انہوں نے اپنے فالورز کو بتایا، حماس کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے اس تبدیلی ’کی ابتدا‘ ہوئی۔‘میگن رائس ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز میں اب وہ ناصرف باحجاب نظر آتی ہیں بلکہ فری فلسطین اور غزہ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کرتی ہیں۔
@localstreetcat92 #stitch with @Megan Rice this is like first day of school excitement #thequran #booktok #worldreligions #theology #theologytiktok ♬ original sound – Alex
انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ فلسطینیوں کے پاس مضبوط ایمان ہے، حالانکہ وہ سب کچھ کھو چکے ہیں۔‘ اس ویڈیو کو 50 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
انہوں نے ورلڈ ریلیجن بک کلب کی بنیاد رکھی جہاں وہ قرآن پاک کی براہ راست تلاوت کرتی ہیں۔
متعدد مغربی خواتین کی بہت سی ویڈیوز میں ہیش ٹیگ میں ’ریورٹ‘ لکھا جا رہا ہے۔ جس کے معنی ہیں واپس لوٹنا۔
بشکریہ انڈیپنڈنٹ اردو