روس کے ایک سرکردہ مسلمان دانشور اور مسئلہ فلسطین اور فلسطینیوں کے پرزور حامی حیدر جمال انتقال کر گئے ہیں۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس‘ نے حیدر جمال کے انتقال پر افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
مرکزطلاعات فلسطین کے مطابق روسی دانشور حیدر جمال دو روزقبل ماسکو میں 69 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
مرحوم کا شمار روس کے فلسطین دوست دانشوروں میں ہوتا تھا۔ ان کا آبائی تعلق آذر بائیجان سے تھا تاہم وہ طویل عرصے سے روس میں مقیم تھے جہاں وہ زندگی بھر فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔
حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے ایک بیان میں مرحوم کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حیدر جمال کی وفات سے نہ صرف عالم اسلام ایک سرکردہ رہنما سے محروم ہوگیا بلکہ فلسطینی قوم ایک دیرینہ دوست سے محروم ہوگئے ہیں۔ فلسطینی قوم ہمیشہ مرحوم کی خدمات یاد رکھے گئے۔