فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں آج جمعہ کی صبح سات بجے سے اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی فورسز کےدرمیان جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اسرائیل اوراسلامیتحریک مزاحمت [حماس] کے درمیان چار دنوں کے لیے جنگ بندی جمعہ کے روز غزہ کے مقامیوقت کے مطابق صبح سات بجے سے شروع ہو جائے گی۔ جبکہ اسرائیلی قیدیوں کی پہلی کھیپشام چار بجے غزہ سے رہائی پا سکے گی۔ اس امر کا اعلان قطر کی وزارت خارجہ کےترجمان ماجد الانصاری نے جمعرات کی شام کیا ہے۔
قطری اعلان کےمطابق جنگ بندی جامع ہو گی اور شمالی غزہ کے ساتھ ساتھ جنوبی غزہ میں برابر نافذالعمل ہو گی۔ اس دوران غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو جائےگا۔
قطری ترجمان کےمطابق اسرائیلی یرغمالی چار بجے شام رہا کیے جائیں اور یہ توقع ہے کہ اسرائیلی جیلوںسے فلسطینی قیدیی بھی ڈیل کے حصے کے طور پر رہا ہوں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ ‘انہیں حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیےتیار کی گئی فہرست موصول ہو گئی ہے۔ جن کی رہائی جمعہ کے روز جنگ بندی کے بعد ہو گی۔’
دوسری جانب حماسنے بھی اپنے ٹیلی گرام چینل سے اعلان کیا ہے کہ ‘اس کی فوج کی طرف سے تمام دشمنیروک دی جائے گی۔