اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2017ء کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو شرکت کی دعوت دی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلسطین، اسرائیل تنازع کے حل کے سلسلے میں وزیرخارجہ جان کیری کے بیانات پر تشویش ہے۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ جان کیری نے اسرائیل کے معاملے میں انصاف سے کام نہیں لیا۔
نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ ’میرے لیے اسرائیل انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اسرائیل دفاع ہم پر لازم اور واجب ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی طرف سے اسرائیل کے خلاف کی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاھو کو’ٹوئٹر‘ پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ میرے آنے تک ڈٹے رہو۔