جمعرات کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کی راموت بستی میں فائرنگ کیکارروائی میں تین آباد کار ہلاک، اور 6 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ کارروائی بیت المقدسکے دو حقیقی بھائیوں نے کی جس میں دونوں جام شہادت نوش کرگئے۔
اسرائیلی نشریاتیادارے نے طبی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ تین آباد کار، جن میں سے ایکاشدود میں ربینیکل کورٹ کے سربراہ ربی ایلیملیک واسرمین تھ، مارے گئے جب کہ چھ دیگرزخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ .
عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اطلاع دی ہے کہ یروشلم میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتونآباد کار اور دو مرد آباد کار زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ 6 دیگرآباد کار زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
قابض فوج نے ایکبیان میں کہا کہ دو افراد مقبوضہ بیت المقدس کے داخلی دروازے پر پہنچے اور ایک بساسٹاپ پر دو آباد کاروں پر فائرنگ کی۔ تاہم جوابی فائرنگ میں دونوں کو اسرائیلیفوج نے گولیاں مارکر شہید کردیا۔
عبرانی میڈیا کےمطابق دو افراد ایک کار سے باہر نکلے، ان میں سے ایک کے پاس پستول اور دوسرے کےپاس رائفل تھی۔ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کی راموت بستی میں بس اسٹاپ پر آبادکاروں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان میں سے تین ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
ایک ویڈیو کلپ میںکئی آباد کاروں کو گوریلا کارروائی کی زد میں آنے کے بعد زمین پر پڑے ہوئے بھی دکھایاگیا ہے، جب کہ علاقے میں قابض فوج کی بڑی تعداد کو تعینات کرکے سرچ آپریشن شروعکیا گیا ہے۔