فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو حراست لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے مطابق غرب اردن کے الخلیل شہر میں تلاشی کی کارروائی کےدوران ایک فلسطینی نوجوان کے قبضے سے چاقو برآمد ہوا ہے۔ اسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی تھی ہے۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل 0404 کے مطابق صہیونی فوج نے الخلیل شہر میں ایک چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔ اس کے قبضے سے چاقو برآمد ہوا ہے اور اس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یہودی آباد کاروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔