جمعه 15/نوامبر/2024

دہشت گرد اسرائیلی فوج نہتے فلسطینی طلباء پر پل پڑی، کئی طلباء لہولہان

منگل 14-مارچ-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں سوموار کے روز اسرائیلی فوجی دہشت گردوں نے اسکولوں کے فلسطینی طلباء پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی  طلباء زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے تشدد کے ساتھ ساتھ ایک طالب علم کو حراست میں بھے لے لیا۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں تقوع قصبے میں فلسطینی  طلباء پر تشدد کیا۔ قابض فوجیوں نے نہتے طلباء پر لاٹھی چارج کیا اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

تقوع قصبے کے فلسطینی میئر تیسیر ابو مفرح نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے نہتے طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہوئے جب کہ قابض فوج نے سترہ سالہ طالب علم محمد سلیم البدن کو حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی