شنبه 16/نوامبر/2024

الخلیل: چاقو سے مسلح فلسطینی گرفتار کرنے کا اسرائیلی دعویٰ

جمعہ 28-اپریل-2017

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے جس پر یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی ملٹری پولیس نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک مشتبہ فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک تیز دھار چاقو اور پستول کی گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

صہیونی فوج کا دعویٰ ہے کہ گرفتار فلسطینی نےابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ وہ صہیونی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی