جمعه 15/نوامبر/2024

ٹرمپ، محمود عباس کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات، امن کے امکانات کا جائزہ

جمعرات 4-مئی-2017

فلسطین کے صدرمحمود عباس  نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ  سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔امریکی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی یہ ملاقات 25  منٹ جاری رہی۔

ملاقات کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے محمود عباس نے امریکی انتظامیہ پر اعتماد ظاہر کرتے ہوے کہا کہ ہم صدر ٹرمپ سے تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس امید کا  بھی اظہار کیا کہ دو ریاستی اصول کے مطابق ہم جلد ایک تاریخی امن معاہدہ کریں گے۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  فلسطینی صدر پر زور دیا کہ وہ اسرائیل سے سیکیورٹی تعاون جاری رکھتے ہوے مشترکہ طور پر دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔

امریکی صدر نے محمود عباس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  فلسطینی صدرنے قیام امن کے لیے طویل عرصے تک اسرائیلی قیادت کے ساتھ مل کے کام کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تاہم انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ وہ اپنی طرف سے کسی قسم کا معاہدہ مسلط نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی اور اسرائیلی عوام کو ایک ایسے معاہدے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے جو دونوں کے لیے امن،ترقی و خوشحالی کا باعث ہو۔

مختصر لنک:

کاپی