جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں اسلامی جہاد کا کارکن نامعلوم شخص کی فائرنگ سے شہید

ہفتہ 22-جولائی-2017

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ایک نوجوان کارکن کو نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ میں قتل کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس بریگیڈ کا نوجوان کارکن 28 سالہ صبحی جلا زیتون کالونی میں اپنے گھر کی چھت اپنے اہل خانہ کے درمیان بیٹھا تھا کہ اس دوران نامعلوم شخص کی طرف سے کی گئی فائرنگ کی ایک گولی صبحی کو آلگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

سرایا القدس اور اسلامی جہاد نے اپنے کارکن کے پراسرار قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب غزہ میں سیکیورٹی حکام صبحی جلال کے قتل کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی