قابض صہیونی پولیس نے گرفتاری سے قبل مقبوضہ بیت المقدس میں ایک نہتے فلسطینی شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فورسز نے مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے باہر ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لینے سے قبل تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ باب الاسباط کے سامنے اسرائیلی پولیس نے فلسطینی شہری یاسر ھدرہ کو لاتھوں، لاٹھیوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ مضروب شہری کے چہرے پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بعد ازاں اسے حراست میں لینے کے بعد المسکوبیہ حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔