اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری نے ’مجد‘ قید خانے میں انتظامی حراست میں ڈالے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج 17 دنوں سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 32 سالہ اسیر بلال نبیل سعید دیاب کو مجد جیل میں قید تنہائی میں ڈالا گیا ہے جس کے خلاف اس کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔
اسیر دیاب کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی ہر جنین کے کفر راعی قصبے سے ہے۔
کلب برائے اسیران کے مطابق اسیر بلال دیاب نے اپنے وکیل کے ذریعے ایک مکتوب اپنے اہل خانہ تک پہنچایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھوک ہڑتال کے باعث اس کا وزن 7 کلو گرام کم ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ اسیر بلال دیاب کو اسرائیلی فوج نے 14 جولائی کو حراست میں لینے کے بعد قید تنہائی میں ڈال دیا تھا۔ بلال دیاب ماضی میں 87 دن تک مسلسل بھوک ہڑتال کرچکے ہیں۔