چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی کا مکان دھماکے سے اڑا دیا

جمعرات 17-اگست-2017

اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کو اجتماعی سزا دیتے ہوئے ان کے مکانات کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج جمعرات کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہر رام اللہ میں ایک شہید فلسطینی عادل العنکوش کا مکان دھماکے سے اڑا دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے جمعرات کو دیر ابو مشعل کے مقام پر واقع شہید عادل عنکوش کے مکان کا محاصرہ کیا۔ مکان کو پہلے ہی خالی کرالیا گیا تھا۔ قابض فوجی مکان کے اندر داخل ہوئے اور انہوں نے مختلف مقامات پربارود نصب کرنے کے بعد ریمورٹ کنٹرول سے اڑا  دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مکان کو دھماکے سے اڑائے جانے کا واقعہ انتہائی خوفناک تھا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کے مکانات بھی لرز اٹھے۔ دھماکے سے مکان کو آگ لگ گئی۔ فلسطینی فائر بریگیڈ کا عملہ طلب کیا گیا جس نے تباہ کیے گئے مکان کے آس پاس کے مکانات کو آگ سے بچایا۔

ادھر مکان مسماری کے فلسطینی شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ اسرائیلی فوج نےاحتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

قبل ازیں کوبر کے مقام پر بدھ کے روز دو فلسطینی شہداء براء صالح اور اسامہ عطا کے مکانات مسمار کیے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے عادل عنکوش، براء صالح اور اسامہ عطاء کو 16 جون کو بیت المقدس میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے الزام عاید کیا گیا تھا کہ تینوں فلسطینیوں نے ایک اسرائیلی خاتون اہلکار کو چاقو کے حملے میں قتل کر دیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی