چهارشنبه 04/دسامبر/2024

قابض فوج نے نابلس میں شہید معاذ المصری کے گھرکو بم سے اڑا دیا

پیر 4-مارچ-2024

 

پیرکی صبح اسرائیلیقابض فوج نے شہید معاذ المصری کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا معاذ نے گذشتہسال وادی اردن کی ایک مزاحمتی کارروائی میں حصہ لیا تھا جس میں متعدد صہیونی ہلاکاور زخمی ہوگئے تھے۔

 

ایک مقامی ذریعےنے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے نابلس شہر پر کئی سمتوں سے دھاوا بولا، تل سٹریٹ پرالمصری بلڈنگ کو گھیرے میں لے لیا اور المخفیہ محلے کے اطراف کی گلیوں میں موجودگھروں کی چھتوں پر چڑھ کر پوزیشنیں سنھبال لیں۔

 

ذرائع کے مطابققابض فورسز نے عمارت کے مکینوں کو وہاں سے نکلنے پر مجبور کیا۔ قابض فوج کی انجینئرنگٹیموں نے مصری شہید کے اپارٹمنٹ کے اندر دھماکہ خیز مواد نصب کرنا شروع کیا اورپھر اسے دھماکہ سے اڑا دیا۔

اس موقعے پر علاقےمیں شدید جھڑپیں اور تصادم شروع ہوا اور قابض فورسز نے احتجاج کرنے والے شہریوں پربراہ راست گولیاں، صوتی بم اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 15 سے زائدافراد آنسوگیس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے بےہوش ہوگئے۔

 

شہید معاذ المصریاور ان کے ساتھی شہید حسن قطنانی نے 7 اپریل 2023 کو شمالی وادی اردن کے علاقےحمرہ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین اسرائیلی آباد کار ہلاک ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی