قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ شہر کے جنوب میں واقع جلازون مہاجر کیمپ سے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے اس سے ایک روز قبل ہی اس فلسطینی کے بھائی کو حراست میں لیا تھا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی فوج نے عمار الطیراوی کے آبائی گھر پر چھاپا مارنے کے بعد تلاشی لی اور پھر عمار کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ایک مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی ایک بڑی تعداد نے مسلسل دوسرے روز الطیراوی گھرانے کے گھر پر چھاپا مارا اور توڑ پھوڑ کی۔
عید الاضحیٰ کے پہلے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے جلازون کیمپ میں بار بار چھاپوں کے نتیجے میں مقامی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے اس موقع پر تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا تھا جس میں عمار کا بھائی بھی شامل تھا۔