قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے یطا قصبے کے موضع ام الخیر میں تین فلسطینی خاندانوں کی ملکیتی 200 دونم اراضی غصب کرلی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں یطا کے مقام پر تین فلسطینی خاندانوں الھذالین، ابو حمید اور عوض کی ملکیتی 200 دونم اراضی غصب کرنے کے بعد اس کے اطراف میں خار دار تاروں کی باڑ لگا دی۔
مقامی سماجی کارکن راتب الجبور کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ کی طرف سے مسافر یطا کے مقام پر واقع یہ اراضی اسرائیل اور فلسطینیوں کے لیے سرکاری سطح پر استعمال سے روک رکھی ہے۔
راتب الجبور کا کہنا ہے کہ غاصب یہودی آباد کاروں کی طرف سے پہاڑی علاقے میں فلسطینیوں کی نجی اراضی پرقبضے کا مقصد یہاں پر یہودی آبادکاروں کے لیے گھروں کی تعمیر کرنا ہے۔