یکشنبه 17/نوامبر/2024

ھنیہ کا الغانم کو فون، اسرائیلی وفد کو کانفرنس سے نکالنے کی ستائش

جمعہ 20-اکتوبر-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کویتی پارلیمان[مجلس الامۃ] کے اسپیکر مرزوق غانم سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے روس میں ایک کانفرنس کے دوران اسرائیلی وفد کونکال باہر کرنے کے اقدام کو غیرمعمولی طور پر سراہا ہے۔ اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ مرزوق الغانم نے روس میں منعقدہ عالمی پارلیمان کے اجلاس میں شریک اسرائیلی وفد کو قاتل اور غاصب قرار دیتے ہوئے کانفرنس سے نکال باہر کرنا قابل قدر اقدام ہے۔ پوری فلسطینی قوم ان کے اس اقدام پرانہیں مبارک باد پیش کرتی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ میں عالمی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے خطاب سے قبل کانفرنس میں موجود اسرائیلی وفد کو مخاطب کرتے ہوئےانہیں بچوں کےقاتل اور غاصب کہا اور ان سے اجلاس سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔ ان کے اس مطالبے کے بعد صہیونی ریاست کا وفد اجلاس سے نکل گیا۔

حماس کے میڈیا سیل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے مرزوق الغانم سےبات کرتے ہوئے ان کے روس میں صہیونی وفد کو نکال باہر کرنے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے فلسطینی قوم کے حوالے سے پوری مسلم امہ کے ضمیر اور دل کی بات کی۔ ایسے فورم پر فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت اور قضیہ فلسطین کی حمایت کا اس سے بہتر انداز نہیں ہوسکتا۔ کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے فلسطینی قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

حماس کے سربراہ نے عالمی فورم پر صہیونی وفد کی درگت پر کویتی اسپیکر کا شکریہ ادا کیا اور کیا کہ حماس اور پوری فلسطینی قوم، شہداء کے اہل خانہ، اسیران اور تمام مظؒلوم فلسطینیوں کو فخر ہے کہ ایک عالمی فورم پر مرزوق الغانم نے کلمہ حق ادا کیا اور دنیا کو بتایا کہ صہیونی غاصب اور فلسطینی قوم کے بچوں کے قاتل ہیں۔

دوسری جانب مرزوق الغانم نے حماس کے لیڈر کی طرف سے رابطہ کرنے اور ان کے اقدام کی تحسین کرنے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے روس میں عالمی پارلیمانی فورم پر جو کہا وہ میرا قومی اور آئینی فریضہ تھا۔

مختصر لنک:

کاپی