قابض صہیونی فوج کی جانب سے رواں سال کے دوران گیارہ ماہ میں اب تک 5700 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے شروع سے اب تک قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں غیرقانونی اور ظالمانہ کریک ڈاؤن میں چھ ہزار کے قریب فلسطینی حراست میں لیے گئے۔
انسانی حقوق کے گروپ کے سربراہ رفعت حمدونہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی ماہانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ گرفتاریاں رواں سال جون میں ریکارڈ کی گئیں جب قابض فوج نے 880 فلسطینیوں کو حراست میں لے کر حراستی مراکز میں ڈال دیا۔
حمدونہ کے مطابق قابض فوج کی طرف سے بیت المقدس میں جاری رہنے والے کریک ڈاؤن میں 1980 فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا۔
زیرحراست ہزاروں فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ سیکڑوں اب بھی بدستور پابند سلاسل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کو دن رات کریک ڈاؤن کا سامنا رہا ہے۔ فوجی چیک پوسٹوں سے گذرتے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔