شنبه 16/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کی امیر قطر کو قطر کے قومی دن پر تہینتی پیغام

بدھ 20-دسمبر-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو قطر کے قومی دن کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک برقی پیغام میں اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر سے کہا ہے کہ قطر کے قومی دن کی خوش فلسطینی قوم کی خوش ہے۔ حماس خوشی کے اس موقع پر امیر قطر، حکومت اور قطری قوم کو دلی مبارک باد پیش کرتی ہے۔

انہوں نے قطر کی دن دگنی اور رات چگنی ترقی کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ قطری حکومت اور قوم مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کے قومی دن پر حماس کے رہ نما، کارکنان اور پوری فلسطینی قوم کی طرف سے امیر قطر، حکومت اور قوم کو مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی