مشرققی بیتالمقدس میں قائم یہودی بستی کے نزدیک ایک فدائی حملہ آور نے فائرنگ کر کے ایک اسرائیلیفوجی کو ہلاک اور آٹھ کو زخمی کر دیا۔ اسرائیلی پولیس نے اس واقعہ کی باضابطہ تصدیقبھی کر دی ہے۔ یہ واقعہ مشرقی بیت المقدس میں الزعیم کے مقام پر پیش آیا۔
دوسری جانب ذرائعنے بتایا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں ہونے والے حملے میں تین فدائی حملہ آوروں نےحصہ لیا۔ ان تینوں کو قابض فوج نےگولیاں مارکر شہید کردیا ہے۔
شہید ہونے والوں کی شناخت محمد ، کاظم الزواہرہاور احمد الوحش کے ناموں سے کی گئی ہے۔
اسرائیلی پولیسکا کہنا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے بعض کیحالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دہشت گردی کا یہ واقعہ معالی ایدومیم نامی یہودی بستی کے نزدیک پیش آیا جو یروشلمکے مشرق میں واقع ہے۔