جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کمانڈرکی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت اسرائیلی کی دہشت گردی:حزب اللہ

بدھ 7-فروری-2018

لبنانی مزاحمتی تنظیم ’حزب اللہ‘ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے الیامون قصبے میں ایک کارروائی کے دوران شہادت کو صہیونی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حزب اللہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں احمد نصر جرار کی قاتلانہ حملے میں شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد نصر جرار کی شہادت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ صہیونی ریاست مجرمانہ دہشت گردی کی پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں حماس کے کارکن کی شہادت کے واقعے کے بعد حزب اللہ حماس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ صہیونی فوج نے جس بزدلی اور بے رحمی کے ساتھ گھر میں گھیر کراحمد نصر جرار کو شہید کیا ہے اس نے صہیونی ریاست کی دہشت گردی پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔

خیال رہے کہ منگل کے روز اسرائیلی فوج نے ایک وحشیانہ کارروائی کے دوران القسام بریگیڈ کے کمانڈر احمد نصر جرار کو اس کے گھر میں گھیرے میں لینے کےبعد گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی