چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی شرپسندوں نے نابلس میں 120 دونم فلسطینی اراضی غصب کرلی

پیر 26-فروری-2018

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہر نابلس میں جالود کےمقام پر یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کی 120 دونم اراضی غصب کرلی۔

عینی شاہدین نےبتایا کہ یہودی شرپسندوں کی بڑی تعداد نے جن کا تعلق غرب اردن میں قائم "عمیحائی” یہودی کالونی سے بتایا جاتا ہے مقامی فلسطینی شہریوں کی ایک سو بیس دونم اراضی غصب کرلی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں یہودی آباد کاری کےامور کے تجزیہ نگار غسان دغلس نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد میں سھل ابو الرخم  اور جودہ کےمقام پر فلسطینیوں کی 80 دونم وار ایک دوسرے مقام پر 40 دونم اراضی غصب کی گئی۔

غسان دغلس نے بتایا کہ ’احیاہ‘ یہودی کالونی کے آباد کاروں نے حوض 14 کے مقام پر 40 دونم اراضی پرقبضہ کیا۔غصب کی گئی اراضی انگور، اخروٹ اور بادام کےباغات پر مشتمل ہے۔

غصب کی گئی اراضی فلسطینی شہریوں ھشام احمد حج محمد، محمود فوزی حج محمد اور احمد عبدالغنی حج محمد کی ملکیت بتائی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی