اسرائیلی فوجنے اقوام متحدہ کی امن فوج ’یونیفیل‘ کےزیرکنڑول لبنان کے علاقے ناقورہ میں ایک کار پر فضائی حملہ کرکے حزب اللہ کے کم سے کمتین جنگجوؤں کو شہید کردیا ہے۔
ابتدائی معلوماتسے پتہ چلتا ہے کہ حزب اللہ کے 3 ارکان بشمول ایک سکیورٹی اہلکار کو قتل کیا گیا۔ یہتماما اس کار میں سوار تھے۔
کار مکمل طور پرجل کر راکھ ہوگئی جب کہ اس میں موجودلاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
گذشتہ چند دنوںاور ہفتوں کے دوران اسرائیل نے محاذ آرائی کا دائرہ وسیع کیا ہے اورلبنان کے اندرگہرائی میں حزب اللہ اور ایران نواز دھڑوں کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سات اکتوبر کےبعد لبنان اور اسرائیل سرحد شروع ہونےوالی کشیدگی کے بعد اب جنگ کا دائرہ پھیل رہاہے۔
اسرائیلی فوج نےجنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ارکان اور اہلکاروں کو لے جانے والی کاروں کو بھی ایکسے زیادہ مرتبہ نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے کچھ سینیر فیلڈ افسران ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نےشامی سرزمین کے اندر بھی حزب اللہ کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے جہاں اس نے اس سال2024ء کے آغاز سے لے کر اب تک 19 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔
’اے ایف پی‘ کے مطابق، اسرائیلی فریق اور ایرانی حمایت یافتہ حزباللہ کے درمیان جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے جنوبی لبنان میں کم از کم 236 افراد جاںبحق ہو چکے ہیں جن میں حزب اللہ کے 175 سے زائد ارکان بھی شامل ہیں۔