فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں یہودی آباد کاروں نے ایک فلسطینی شہری پرقاتلانہ حملہ کیا تاہم وہ معجزانہ طورپر محفوظ رہا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے احمد ابو رزق کی گاڑی پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں اس کی گاڑی بے قابو ہو کرالٹ گئی۔ تاہم ابو رزق کو اس حادثے میں معمولی زخم آئے۔
ابو رزق کے اہل خانہ نے بتایا کہ گاڑی کو حادثہ یہودی آباد کاروں کے حملے کے باعث پیش آیا۔ یہودی شرپسند حادثے کے ذریعے ابو رزق کو جان سے مارنا چاہتے تھے مگر وہ معجزانہ طورپر محفوظ رہا۔ اسے بعد ازاں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔