فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک کارروائی کے دوران اسلامی جہاد کے مقامی رہ نما الشیخ بسام السعدی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے سوموار کی شام جنین شہر میں اسلامی جہاد کے رہ نما کے گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسلامی جہاد کے رہ نما بسام السعدی کو حراست میں لے لیا گیا۔
خیال رہے کہ الشیخ بسام السعدی اسرائیلی فوج کو کئی سال سے مطلوب تھے۔ ان کی گرفتاری کے لیے اسرائیلی فوج کی طرف سے کئی بار چھاپے مارے گئے مگر قابض فوج انہیں حراست میں لینے میں ناکام رہی تھی۔