شنبه 16/نوامبر/2024

مغربی کنارے میں چھاپے، گرفتاریوں اور جھڑپوں کی اطلاعات

اتوار 6-مئی-2018

فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے  علی الصباح مارے جانے والے چھاپوں کے دوران فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ فلسطینی نوجوانوں اور قابض صہیونی فوج کے درمیان  جھڑپیں صبح کے وقت شروع ہوئیں جب آٹھ صہیونی گشتی پارٹیوں نے نابلس کے ساتھ واقع راس العین پر چھاپہ مارا اور ایک رہائشی عمارت میں گھس گئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے  مقامی ذرائع کے حوالے  سے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے جنین کے مغرب میں واقع الیامون قصبے پر دھاوا بول دیا اور ہائی سکول کے ایک طالبعلم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت یزن ابو عبید  کے نام سے ہوئی۔

ذرائع  کا مزید کہنا تھا کہ ہائی سکول کے طلباء کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے رواں مہینے کے اواخر میں ہائی سکول طلبہ کے امتحانات منعقد ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے جنین شہر کے مغرب میں جنین-حیفا سڑک پر فوجی چوکی قائم کر کے ٹریفک بند کر دی۔ وہاں فلسطینیوں کی گاڑیوں کو روکا اور مسافروں کے شناختی کارڈ ز کی جانچ کی۔

مختصر لنک:

کاپی