جمعه 15/نوامبر/2024

مروان عیسیٰ زندہ ہیں، ان کے قتل اسرائیلی دعوےبے بنیاد ہیں:الرشق

منگل 26-مارچ-2024

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ بھائی مجاہد رہنمامروان عیسیٰ کے قتل کے بارے میں قابض فوج کی کہانی پر کوئی بھروسہ نہ کیا جائےکیونکہ اسرائیل فلسطینی مزاحمتی قیادت کے حوصلے پست کرنے کے لیے اس طرح کے دعوےکرتا ہے۔ مروان عیسیٰ کی شہادت سے متعلق کوئی بھی تصدیق صرف القسام بریگیڈز کی طرفسے کی جا سکتی ہے۔

اپنے اخباری بیانات میں الرشق نے زور دیا کہبھائی مروان عیسیٰ کے قتل کا اعلان قابض ریاست اور نیتن یاہو کو درپیش بحرانوں اور قابض فوج کیاپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی پر پردہ ڈالنا تھا۔

قابل ذکر ہے کہاسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ قابض فوج نےحماس کے رہنما مروان عیسیٰ کو شہید کر دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہمروان عیسیٰ کو نشانہ بنانے کی کارروائی دو ہفتے قبل نصیرات کیمپ میں ہوئی تھی۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ مروان عیسیٰ کو نشانہ بنانے کی کارروائی شن بیٹ کے ساتھ مل کر کی گئی۔ انہوںنے مزید کہا کہ مروان عیسیٰ حماس کے عسکری ونگ میں نمبر 3 ہے اور 7 اکتوبر کے حملےکے منصوبہ سازوں میں سے ایک تھے۔

اس نے مروان عیسیٰکے ہمراہ حماس کے جنگی ہتھیاروں کے اہلکار غازی ابو طماعہ کے قتل کا بھی دعویٰ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی