جمعه 15/نوامبر/2024

ہوائی جہازوں میں ملنے والا کھانا امراض کا موجب!

جمعہ 8-جون-2018

صحت پر معلومات شائع کرنے والی ویب سائیٹ ’کونڈناسٹ ٹاولر‘ نےایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ ہوائی جہازوں میں کھانے پینے کی ملنے والی اشیاء مسافروں کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوائی جہازوں ملنے والی کھانے پینے کی اشیاء میں شوگر، چکنائی اور دیگرمضرصحت اجزاء پرمشتمل ہوتے ہیں جو مسافروں میں کئی خطرناک بیماریوں کا موجب بن سکتےہیں۔

رپورٹ میں بتا گیا ہے کہ مسافروں کو ہوائی کمپنیوں کی طرف سے دوران سفر ملنے والی اشیائے خورد ونوش سے پرہیز کرنا چاہیے۔ جب آپ بہت بلندی پر ہوتے ہیں اور آپ ایسی چیزیں کھانے سے گریز کریں جو ہضم ہونے میں مشکل پیدا کریں۔ اس کے علاوہ شوگر کے مریض، بلند فشار خون اور دیگر عوارض کے شکار شہری اپنی صحت کے تحفظ کے لیے صحت افزاء اشیاء ہی کھائیں۔

مختصر لنک:

کاپی