جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی لوٹ مار مُہم، کریک ڈاؤن میں 16 فلسطینی گرفتار

جمعرات 12-جولائی-2018

قابض صہیونی فوج نے آج بدھ کو مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر لوٹ مار کی مہم کے دوران شہریوں کو بڑی مقدار میں نقدی اور زیورات سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ کم سے کم 16 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

غرب اردن کے مختلف شہروں سے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں بدھ کو علی الصباح چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا۔ غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں بیتونیا، کفر مالک اور طولکرم میں دیر الغصون کے مقامات پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کی بھی اطلاعات ہیں۔

نامہ نگاروں کے مطابق قابض فوج نے گھروں میں تلاشی کی آڑ میں نقدی اور زیورات لوٹ لیے اور قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی۔

نابلس میں تلاشی کے دوران ایک وکیل اور یونیورسٹی کے ایک پروفیسر سمیت تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نابلس میں المعاجین کالونی پر اسرائیلی فوج نے چھاپے کے دوران یونیورسٹی کے لیکچرار غسان ذوقان کے گھر پر دھاو بولا اور گر میں موجود 11 ہزار شیکل کی نقد رقم۔ ایک موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ کمپیوٹر قبضے میں لے لیا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی نابلس میں کفر قلیل کے مقام پر سابق اسیر اور قانون دان ابراہیم نواف العامر کوحراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے جنوب مشرقی قصبے قصرہ سے محمد ولید عبدالقادرنامی ایک نوجوان کو حراست مین لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

جنین شہر میں خروبہ کالونی میں تلاشی کے دوران قابض فوج نے لوٹ مارکی اور سابق اسیر احمد عبداللہ ابو سریہ کو نقد رقم اور موبائل فون سے محروم کردیا۔

دیگر شہروں میں گھر گھر تلاشی کے دوران  اسید یاسر سلیم، صبحی ابو شوشہ، جواد محمود طقاطقہ، شاھر عیسیٰ طقاطقہ، راید شریف ابو ماریا، ایھم خلیل صبارنہ، خلیل جمال ابو ماریا، عمار جمال ابو ماریا، ایاد عمر الصلیبی، زیاد عمر الصلیبی، حسن محمد مقبل، جہاد راید مقبول اور احمد سمیر ابو عیاش کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی