اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے تین فلسطینی شہریوں کو کئی سال قید اور بھاری جرمانوں کی سزاؤں کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوبی قصبے عراق بورین سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینیوں کو قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائی گئیں۔
ہمارے نامہ نگار کے مطابق صہیونی عدالت سے محمد اور یزید قادوس کو سات سال قید اور 10 لاکھ جرمامانہ کی سزا سنائی گئی۔
ایک دوسری فلسطینی اسیر عبداللہ قادوس کو 70 ماہ قید اور 10 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ ان پر اسرائیلی فوج پرحملوں اور صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔