فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام پولیس نے اسلامی جہاد کے پانچ کارکنوں جو کہ سابق فلسطینی اسیران ہیں کو حراست میں لینے کے بعد قید خانوں میں ڈال دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کے روز عباس ملیشیا نے غرب اردن میں گھر گھر تلاشی کے دوران اسلامی جہاد کے رہ نماؤں سمیت متعدد سابق اسیران کو سیاسی بنیادوں پر حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اتوار کو عباس ملیشیا نے اسلامی جہاد کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کی شناخت سلامہ عبدالجواد، ریاض دعدس، احمد دعدس، احمد مرشود اور معتصم رفاعی کے نام سے کی گئی ہے۔ وہ تمام فلسطینی ماضی میں اسرائیلی زندانوں میں قید رہ چکے ہیں۔