فلسطین کے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق قابض صہیونی ریاست کی جیلوں میں 21 فلسطینی صحافی پابند سلاسل ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی صحافیوں کو بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کا سامنا ہے۔ زیرحراست فلسطینی قیدیوں کے حقوق کھلے عام پامال کیے جا رہےہیں۔
فلسطینی محکمہ اسیران کا کہنا ہےکہ صحافیوں کی گرفتاری انہیں قید وبند کی صعوبتوں میں ڈالنا جرائم پر آواز بلند کرنے کی کوششوں کو دبانا ہے۔
فلسطینی حکام نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں سے مطالبہ کہا کہ وہ صہیونی ریاست کے جرائم بالخصوص صحافیوں کو قید وبند میں ڈالنے کا نوٹس لیں اور فلسطینی صحافیوں کے انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ بند کرائیں۔