قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں ’ارئیل‘ یہودی کالونی سے متصل ’بطن الحمام‘ اراضی پر قبضہ کرلیا۔
مقامی ذرائع نے ہمارے نامہ نگار کو بتایا کہ اسرائیلی حکام نے بھاری مشینری کی مدد سے فلسطینی اراضی پر کھدائی شروع کردی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس راضی پر کارخانہ قائم کیا جائے گا۔
مقامی فلسطینی سماجی کارکن ڈاکٹر خالد معالی نے کہا کہ شمال مغربی سلفیت میں چوتھے صنعتی زون میں ایک نئی فیکٹری قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے خلاف قانون فلسطینی اراضی پر کھدائی شروع کر رکھی ہے۔ فلسطینی اراضی پرفیکٹریوں اور دیگر املاک کی تعمیر کی آڑ میں قبضہ کیا جا رہا ہے۔