جمعه 15/نوامبر/2024

عراق میں الحشد فورسز کے مرکز پر وحشیانہ حملہ ننگی جارحیت ہے:حماس

ہفتہ 20-اپریل-2024

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” نے ہفتے کو فجر کے وقت عراق کی بابل گورنری میں کلسو فوجی اڈے پرپاپولر موبیلائزیشن فورسز کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے والے وحشیانہ اور جارحانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اس حملے میں بہت سےعام شہری زخمی ہوئے اور مادی نقصان پہی شہریوں کو مادی نقصانپہنچا۔

حماس نے آج ہفتےکے روز ایک پریس بیان میں اس بات پر زور دیا کہ یہ حملہ "عراق کی خودمختاریاور سلامتی پر حملہ اور خلاف ورزی، اور صہیونی بربریت کا ایک مجسم نمونہ ہے، جو تمام خطوں کے خلاف اپنی جارحیت کو مسلسلبڑھا رہا ہے”۔

حماس نے غزہ کیپٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف نازیوں کی نسل کشی کی جنگ کی سپلائی اور حمایت کے ذریعےخطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو ذمہ دارٹھہرایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "خطے میں استحکام یا امن کی تباہی کا ذمہدار امریکہ اور اس کی اندھی حمایت میں غاصب صہیونی ریاست ہے۔ اسرائیل پورے خطے کےلیے سکیورٹی ریسک بن چکا ہے‘‘۔

پاپولر موبیلائزیشنفورسز نے ہفتے کی صبح ایک بیان میں اعلان کیا کہ بابل گورنری کے شمال میں واقعکلسو فوجی اڈے پر اس کے ہیڈ کوارٹر میں ایک دھماکہ ہوا، جس سے املاک کو مادی نقصانپہنچا اور کچھ لوگ زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی