یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی جلاد زیر حراست فلسطینیوں پر پل پڑے، قیدیوں‌ پر پابندیاں

جمعہ 12-اکتوبر-2018

قابض صہیونی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے اسرائیل کی "عسقلان” جیل میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران پر وحشیانہ تشدد کیا گیا اور اسیران پر پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین صہیونی فوج کی بھاری نفری نے "عسقلان” جیل میں گھس کر فلسطینی اسیران کے کمروں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج اور انٹیلی جنس کے جلادوں‌نے "عسقلان” جیل کے وارڈ نمبر تین میں جا گھسے۔ اسیران کے کمروں میں گھس کا ان کا ضروری سامان تل پٹ کردیا اور اسیران کو گھیسٹ کر مارا پیٹا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے وارڈ نمبر 3 کے اسیران کو ان کے اہل خانہ سے ملاقات سے بھی محروم کر رکھا ہے۔ حال ہی میں اس بیرک میں قید فلسطینیں کو 300 شیکل تک جرمانے کیے گئے۔

فلسطینی محکمہ اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے عسقلان جیل میں گھس کر ریاض العمور، عاصف العمور، ابراہیم الھریمی، احمد الھریمی اور محمود عواد کو قید تنہائی میں‌ڈال دیا۔

ادھر دوسری جانب 60 سالہ فلسطینی اسیر عمران الخطیب 67 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ اسلامی جہاد کے اسیر رہ نما خضرعدنان کی بھوک ہڑتال 41 روز میں جاری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی