فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی شرپسندوں نے ایک مقامی فلسطینی اسکول پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کم سے کم پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہودی شرپسندوں نے عوریف اسکول پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اسکول میں موجود متعدد بچے زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے فلسطینی اسکول پر سنگ باری کی جس کے باعث اسکول کی عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ فلسطینی طلباء اور اسکو کی انتظامیہ نے یہودی آباد کاروں کا دھاوا روکنے کی پوری کوشش کی مگر قابض یہودی آباد کاروں کی طرف سے سنگ باری جاری ہی جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 طلباء زخمی ہوگئے۔