جمعه 15/نوامبر/2024

مائیک پومپیو کا دورہ مشرق وسطیٰ، خاشقجی کیس اہم موضوع ہوگا

ہفتہ 5-جنوری-2019

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جلد ہی مشرق وسطیٰ کے ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کے اس دورے کا اہم ترین ایجنڈ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات پر بات چیت کرنا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ مشرق وسطیٰ کا مقصد اتحادیوں کو دہشت گردی کے خلاف ان کی جنگ میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ایران، خطے کے لئے ایک نمایاں خطرہ ہے۔

پومپیو اپنے آٹھ روزہ دورہ مشرق وسطیٰ کا آغاز آٹھ جنوری کو اردن سے کریں گے۔ جس کے بعد وہ مصر، بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، اومان کے بعد کویت جائیں گے۔ امریکی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ایران خطے کے استحکام کو تہہ وبالا کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام میں عرب فوج بھیجنے کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی ایسے اشارے ملتے ہیں جن سے ایسے اقدام کا اندازہ لگایا جا سکے۔ عہدیدار نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ان کا ملک [امریکا] شام میں عسکری موجودگی برقرار رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

مختصر لنک:

کاپی