چهارشنبه 04/دسامبر/2024

جنگی طیاروں کے سکواڈرن کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج الرٹ

منگل 1-اکتوبر-2024

امریکہ نے اسرائیلکے دفاع کے لیے مشرق وسطیٰ میں مزید کئی ہزار اضافی افواج کی تعیناتی کا اعلان کیاہے۔ یہ تیاری جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت کے ساتھ اورقابض اسرائیلی فوجکے لبنان کے جنوبی مضافات کے خلاف زمینی فوجی جارحیت شروع کرنے کا اعلان کے موقعےپر کی گئی ہے۔

 

یہ اعلان اس وقتسامنے آیا ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) کو مشرقوسطیٰ میں امریکی افواج کی حیثیت میں ترمیم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یہ ہدایت قابض اسرائیلیفوج کی طرف سے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کے قتل کے رد عمل میں کسیصہیونی ریاست کوسخت جواب دینے کے اثرات کے درمیان دی گئی ہے۔

 

پینٹاگان کے حکامنے کہا ہے کہ اضافی فوج خطے میں پہلے سے تعینات 40000 امریکی افواج کی حفاظت میںاضافہ ہے اور یہ اسرائیل کے دفاع میں مدد کریں گی”۔

 

پینٹاگون کی نائبترجمان سبرینا سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ اضافی افواج میں بنیادی طور پر لڑاکا طیاروںکے اسکواڈرن اور علاقے میں یونٹس شامل ہیں جو ابتدائی منصوبہ بندی سے زیادہ عرصے تک موجودرہیں گے۔

 

سنگھ نے مزید کہاکہ امریکہ امریکی شہریوں کی حفاظت اور ضرورت پڑنے پر اسرائیل کا دفاع کرنے کے لیےخطے میں مزید فوجیں بھیجے گا۔

 

نیویارک ٹائمز نےدیگر حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ فورسز میں A-10 جنگی طیاروں کے علاوہ F-15، F-16 اور F-22 لڑاکا طیارے بھیشامل ہوں گے، جس سے امریکی فضائی صلاحیتوں میں بہت اضافہ ہوگا۔

 

پینٹاگان نے اضافیفوجیوں کی درست تعداد بتانے سے انکار کر دیا تاہم ایک اہلکار نے ان کی تعداد 2000سے 3000 کے درمیان بتائی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی