امریکی صدر جو بائیڈننومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے ہیں، ان کےمدمقابل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور صدارت کو امریکہ کی تاریخ کا بدترینعہد قرار دیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرزکے مطابق اتوار کو صدر بائیڈن کی جانب سے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے ڈیموکریٹسپارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے دستبرداری پارٹی لیڈرشپ کی جانب سے ان پر اعتماد کےفقدان کے باعث سامنے آئی۔
صدر جو بائیڈن نے ایکس(سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ میں لکھا کہ وہ جنوری 2025 میں ان کے عہدے کی میعاد ختم ہونےتک بطور صدر اور کمانڈر ان چیف کے طور پر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
بائیڈن نے مزید لکھا کہرواں ہفتے قوم سے خطاب کریں گے۔
بائیڈن نے لکھا کہ ’بطورصدر آپ کی خدمت کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ گوکہ دوبارہ الیکشنلڑنے کا میرا ارادہ ہے لیکن یہ لیکن میری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں یہ ہےکہ میں بطور امیدوار دستبردار ہو جاؤں اور اپنے بقیہ مدت میں بطور صدر اپنی ذمہداری ادا کرنے پر اپنی تمام توجہ مبذول کروں۔‘