چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈائون، 19 فلسطینی گرفتار

بدھ 27-مارچ-2019

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں آج بدھ کے روز چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 19 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

قابض فوج نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں دیر ابو مشعل کے مقام پر سے 11 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کہا گیا ہے کہ گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران  فلسطینیوں کو یہودی آباد کاروں پر حملوں پر متنبہ کیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دیر ابو مشعل میں گھر گھر تلاشی کے دوران علی راسم البرغوثی، محمد المالکن، براٰء ذیب الھندی، محمد رشاد زھران، محمود نافع، اکرم فاتح سمحان، عادل ھیثم عطاء، یوسف نظمی عطاء، منصور عطا، احمد عطا اور محمد البیطار کو حراست میں لے لیا۔

ادھر بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ سے محمود ولید اللحام اور معالی کو حراست میں لے لیا۔

قابض فوج نے وادی اردن میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران  فواد بشارات کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ صہیونی فوج نے جنین میں تلاشی کےدوران قسم باسل جبارین اور سلطان العامر کو حراست میں لے لیا۔

قابض فوج نے غرب کے شمالی شہرجنین، جنوبی شہر الخلیل اور دیگر علاقوں میں تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں‌کو حراست میں لے لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی