شنبه 16/نوامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل میں قیدیوں کے گھروں کو مسمار کر دیا

جمعہ 19-اپریل-2019

قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کی صبح الخلیل میں الجامع کے مضافات میں دو اپارٹمنٹس  کو مسمار کر دیا جو فلسطینی قیدی عرفات عرفيا کیملکیت تھے۔

مقامئ ذرائع نے کہا کہ بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں نے پانچ منزلہ عمارت کو گھیرے میں لے کر دھاوا بول دیا  اور عرفیا کے ملکیتی  دو اپارٹمنٹس  کو مسمار کرنے سے پہلے رہائشیوں کو گھروں سے باہر نکال دیا۔

اس کے نتیجے میں بپھرے ہوئے نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

مارچ کے آغاز میں قابض صہیونی فوج نے عرفیا کے خاندان کو فوجی حکم نامہ تھمایا تھا جس میں اطلاع دی گئی تھی کہ اسرائیلی فوج انکے اپارٹمنٹ کو مسمار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

فلسطینی قیدی عرفیا  مقبوضہ  بیت المقدس میں تقریبا دو ماہ پہلے خاتون صہیونی آبادکار کو قتل کرنے کا الزام میں اسرائیلی جیل میں قید ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی