فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے شہروں میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر میں تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے رام اور الخلیل میں تلاشی کے دوران پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
رام اللہ میں تلاشی کے دوران قابض فوج نےالجلزون کیمپ سے سابق اسیر عثمان عمر نخلہ کو حراست میں لےلیا۔
ادھرشمالی الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ میں کارروائی کے دوران صامد جعارہ اور عبدالقادر الطیطی کو حراست میں لے لیا۔
ادھرشمالی القدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران یوسف سلیمان عسکر نامی شہری کو حراست میں لے لیا۔