یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں اور ان کی املاک کی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں مادما کےمقام پر فلسطینی اراضی پر بلڈوزروں سے کھدائی کی اور بئر الشعرہ نامی پانی کے کنوئیں پرقبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
مادما قصبے کے فلسطینی میئر حازم نصار نے بتایا کہ ‘یتھسار’ یہودی کالونی کے آبادکارں نے بئرالشعرہ کنوئیں تک پہنچنے کےلیے پہاڑی راستہ اختیارکیا۔
انہوں نے کہا کہ بئرالشعرہ کو مقامی سطح پر آب پاشی اور شہریوں کے استعمال کا حصہ ہے اور یہ کنواں فلسطین میں برطانوی دور استبداد میں تیار کیا گیا اور سنہ 2012ء کو برطانوی امدادی ادارے’آکسفام’ کی مدد سے اس کی دوبارہ مرمت کی گئی تھی۔