اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ امیرعبداللہیان اور دیگر عہدیداروں کی ایک المناک فضائی حادثے میں وفات پر گہرے دکھاور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے ایرانی عوام اور حکومت دونوں سے اس گہرے صدمےپر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی تعزیت کی ہے۔
حماس نے ایک بیانمیں حادثے میں انتقال کرنےوالے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے فلسطینی قوم کے نصب العین کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں جسپرانہیں فلسطینی قوم اور حماس کی طرف سےبھرپور خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
حماس نے اسلامیجمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر سپریم لیڈر رہبر معظم انقلاباسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای، ایرانیحکومت اور برادر ایرانی عوام سے دلی تعزیت، گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیاہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایرانی صدر ان کے ساتھیوں کی وفات پوری مسلم امہ کے لیےایک المناک واقعہ ہے۔
خیال رہےکہ گذشتہروز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث صوبہ آذربائیجانمیں ایک پہاڑی علاقے میں لاپتا ہوگیا تھا۔ مسلسل تلاش کی کوششوں کے بعد صدر ہیلیکاپٹرکا ملبہ تلاش کرلیا گیا جس کے بعد اس میں سوار تمام افراد لاشیں نکالی گئیں۔
ہیلی کاپٹر پر ایرانیصدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے علاوہ تبریز شہرکے امامجمعہ علی الہاشم، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی اور صدر مملکت کی سکیورٹیٹیم کے انچارج مہدی موسوی، پائلٹ اور اس کے معاون اور ایوی ایشن ٹیکنیشن ہلاکہوگئے۔
حماس نے تماممرحومین کی بخشش اور مغفرت کی دعا کی۔ برادر ایرانی عوام اور متاثرین کے اہل خانہاور ان کے پیاروں کے لیے صبراورحوصلے کیدعا کی۔