اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے بچے سمیت تین فلسطینی شہری گرفتار کر لیے ۔
وادي حلوة مرکز اطلاعات نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے سولہ سالہ يزن فاروق کو سلوان کے ساتھ واقع اللوزة میں گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی فورسز نے فاروق کے خاندانی گھر پر ہلہ بولا لوٹ مار کی ، اسکے خاندان کے موبائل فون چھین لیے اور اسے گرفتار کر لیا۔
اسی دوران اسرائیلی پولیس نے آل المسرة پر ہلہ بولا اور ناصر قوص اور نياز السلايمه کو گرفتار کر لیا۔