جمعه 15/نوامبر/2024

الجزائر کے سابق وزراء اعظم اور سابق وزیروں کے خلاف مقدمات

پیر 27-مئی-2019

افریقی ملک الجزائر کے سابق وزراء اعظم سمیت 10 سابق وزراء کے خلاف ملک کی اعلیٰ عدالت میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔

الجزائر کے النھار ٹیلی ویژن چینل پر پراسیکیوٹر جنرل کی طرف سے جاری ایک بیان نشر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزراء اعظم احمد اویحی اور عبدالملک سلال میں 12 وزراء کے‌ خلاف مقدمات کے قیام کی سفارش کی گئی تھی۔ ان میں سے 10 سابق وزراء جن میں دو سابق وزراء اعظم بھی شامل ہیں کرپشن، مشکوک ٹھیکوں اور خلاف قانون سرگرمیوں کے الزامات کے تحت مقدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل کی سفارش پر 12 سابق وزراء کے خلاف قانونی کارروائی جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

خیال رہے کہ الجزائر میں چار جولائی کو صدارتی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ اس وقت عبدالقادر بن صالح ملک کے عبوری صدر ہیں جب ان کی حکومت میں سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی حکومت کے عمال بھی شامل ہیں۔

درایں اثناء الجزائر میں سابقہ حکومت کی باقیات کے خلاف عوامی احتجاج 14 ویں ہفتے میں جاری ہے۔ مظاہرین موجودہ عبوری صدر عبدالقادر بن صالح، وزیراعظم نورالدین بدوی اور آرمی چیف  کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ تینوں اہم شخصیات سابق صدر کے مقربین میں شامل رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی