سه شنبه 03/دسامبر/2024

’آئی سی جے‘کے فیصلے پرعمل درآمد،الجزائرکا سلامتی کونسل جانے کا اعلان

ہفتہ 27-جنوری-2024

 

الجزائر نے کہاہےکہ عالمی عدالت انصاف کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں نسل کشی روکنےکے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے سلامتی کونسل سے رجوع کرے گا۔

 

جمعہ کے روز الجزائرنے اعلان کیا کہ وہ سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کے لیے ایک "فوری درخواست”دے گا جس میں "غزہ کی پٹی کے خلافجاری اسرائیلی قابض ریاست کی جارحیت سے متعلق بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلےپر عمل درآمد کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

 

الجزائر کی وزارتخارجہ نے کہا کہ "اقوام متحدہ میں الجزائر کے مستقل مشن کو صدر عبدالمجیدتبون کی طرف سے ہدایات موصول ہوئی ہیں کہ وہ جلد از جلد سلامتی کونسل کا اجلاسمنعقد کرنے کی درخواست پیش کرے، تاکہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کو فعال کیاجا سکے۔

 

الجزائر کی وزارتخارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ "بین الاقوامی عدالت انصاف کا فیصلہ استثنیٰکے دور کے خاتمے کا اعلان کرتا ہے۔اب کوئی ملک قانون سے بالا تر نہیں۔ اسرائیل نےہمیشہ خود کو قانون سے بالا تر سمجھ کر فلسطینی عوام پر ظلم و جبر روا رکھا۔

 

الجزائر نے”غزہ میں نسل کشی کے جرم کے حوالے سے اسرائیل کے خلاف مقدمہ بین الاقوامیعدالت انصاف میں بھیجنے پر جنوبی افریقہ کےکردار کو سراہا۔

 

قبل ازیں جمعے کےروز بین الاقوامی عدالت انصاف (اقوام متحدہ کے ساتھ منسلک اعلیٰ ترین عدالتیادارہ) نے اسرائیلی قابض حکام کو حکم دیا کہ "غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لیےاقدامات کریں اور نسل کشی پر اکسانے والوں کو سزا دیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتنیاھو نے اس فیصلے کو مسترد کردیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی