جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی وزیر کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری اور رہائی

پیر 1-جولائی-2019

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی وزیر برائے القدس امور فادی الھدمی کو حراست میں لینے کے چند گھںٹے بعد رہا کر دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی حکام نے فلسطینی وزیر فادی الھدمی کو حراست میں لینے کے بعد المسکوبیہ حراستی مرکز منتقل کیا اور کئی گھنٹے تک ان سے تفتیش کی گئی۔ بعد ازاں انہیں غیر مشروط طور پر رہا کر دیا گیا۔

فلسطینی قانون دان اور وکیل مہند جبارہ نے بتایا کہ فلسطینی شخصیات کی گرفتاریاں اسرائیل کی انتہا پسند حکومت کی طرف سے فلسطینیوں‌ پر دبائو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

جبارہ نے مزید کہا کہ فلسطینی وزیر برائے القدس امور الھدمی نے حال ہی میں چلی کے صدر کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا تھا جس پر غاصب صہیونی حکام سخت برہم تھے۔

فلسطینی وزیر نے اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ پہلے وہ اپنے وکیل سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ کوئی بیان جاری کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی