دوشنبه 18/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن، 34 فلسطینی گرفتار

منگل 2-جولائی-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھرآپریشن میں 34 فلسیطنیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے القدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں کےگھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی اور خواتین اور بچوں‌کو ہراساں کیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں‌کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے مختلف شہروں میں تلاشی کےدوران 22 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے بعض اسرائیلی فوجیوں کو مختلف مزاحمتی کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ تلاشی کےدوران مقامی ساختہ اسلحہ بھی قبضے میں‌لیا گیا۔ ہے۔ مشرقی قلقیلیہ میں جیوس کےمقام پر تلاشی کےدوران یوسف نعیم سمحہ اور خطاب زیادہ حرامی کو حراست میں لے لیا۔

ادھرجامعہ بیرزیت یونیورسٹی کے طلباء کے خلاف تازہ آپریشن میں متعدد طلباء کو حراست میں لینے کے بعد ان کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں لے لیے۔

بیتونیا سے اسرائیلی فوجیوں نے سابق اسیر معاذ عابد کو حراست میں لے لیا جب کہ سابق اسیر براء عاصی کو بھی حراست میں لے لیا۔

بیر زیت قصبے میں تلاشی کےدوران طلباء یونین کےسابق چیئرمین اسامہ الفاخوری، امیر عدنان، عزالدین حسونہ، سابق سیر محمد  نخلہ، بلال حامد محمد جلال عرابی، نابلس کے شہر دوما سے ابراہیم ھشام دوابشہ،سابق اسیر علی لولوح، عورتاسے عبداللہ طارق دویکات، تقوع سے سابق اسیرمحمد جمال العمور، علی فخری طقاطقہ العروب پناہ گزین کیمپ سے متعدد فلسطینیوں کو جھڑپوں کے بعد حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی